این اے 147 ،رانا عامر شہزاد کو پی پی پی کا ٹکٹ جاری

ساہیوال( ایس این این ) پیپلزپارٹی نے این اے 147 کیلئے رانا عامرشہزاد طاہر اورپی پی پی 197 کیلئے سرمد شفقت کوٹکٹ دے دیا‘ این اے 147کا ٹکٹ راناعامرشہزاد طاہر کو ملنے کے بعد انکے ڈیرے پرکارکنوں نے بھنگڑے ڈال کرخوشی کااظہا رکیااور شام کے وقت ریلی نکالنے کااعلان کیا جبکہ دوسری طرف این اے 147 کی ٹکٹ کے امیدوار ذکی چوہدری نے راناعامرشہزادطاہر کوٹکٹ ملنے پراحتجاج کااعلان کیاہے اوراپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے مقامی قائدین وکارکنوں کواکٹھے کرناشروع کردیا ہے اوروہ اپنے احتجاجی لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں