ساہیوال، ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے میاں‌بیوی ٹرین کی زد میں آ گئے

ساہیوال(ایس این این ) ساہیوال میں جہاز گراؤنڈ کے میاں بیوی ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے. میاں موقع پر جاں بحق، بیوی شدید زخمی ہو گئی. تفصیل کے مطابق جہاز گراؤنڈ‌کا رہائشی انعام اپنی بیوی کے ہمراہ رشتہ داروں سے مل کر محلہ نور پارک سے واپس آرہا تھا. دونوں میاں بیوی باتوں‌میں اس قدر مگن تھے کہ انھیں ٹرین کی آمد کا پتانہ چل سکا اور دونوں میاں بیوی ٹرین کی زد میں آ گئے. 35 سالہ انعام موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کی بیوی فرزانہ شدید زخمی ہوگئی. زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ‌کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ 35 سالہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں