چیچہ وطنی، شہزاد سعید چیمہ کا پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار

چیچہ وطنی(ایس این این)پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے راہنما شہزادسعید چیمہ نے پارٹی ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا.ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے راہنما اور سابق ایم پی اے شہزادسعید چیمہ نے پارٹی ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا ہے اور انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کیا ہے ۔شہزاد سعید چیمہ پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر بھی ہیں . پیپلز پارٹی کے ایک تر جمان نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں