ساہیوال، عیدکا رش، مہنگائی عروج پر

ساہیوال ( بیورورپورٹ)عید قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑ ھ گیا ‘عید میں چند ہی روز باقی رہ گئے اور مر دوخوا تین نے بازاروں کار خ کرلیا ہے۔ بازاروں میں کپڑوں‘ جوتوں ‘ جیولری اورگارمنٹس کی شاپس پر کافی رش ہے۔ خریداروں کا کہناہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مہنگائی کے طوفان نے خریداری کافی مشکل کردی ہے مگر بچوں کیلئے مجبوراً نئے کپڑے اور جوتے وغیرہ لینے پڑ رہے ہیں۔ دنیا کے دیگر ملکوں میں ان کے مذہبی تہواروں پر قیمتوں میں کمی کرکے ریلیف فراہم کیا جاتاہے مگر پاکستان میں مذہبی تہوارپر مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کولوٹا جاتاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں