سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع

لاہور(ایس این این) سوشل میڈیا ویب سائٹس کے ذریعے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف پنجاب میں کریک ڈاؤن شروع، پہلے مرحلے میں 218 فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز کو استعمال کرتے ہوئے متنازع مواد شیئر کرنے والوں کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔ جس کےبعد رواں برس جنوری سے لے کر اب تک 218 فیس بک اور ٹوئٹر کے اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں