ساہیوال، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 3 فیصد کم ہوئی

ساہیوال (بیورورپورٹ)نئی حلقہ بندی کے تحت این اے 147 میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت53فیصد ہے جو گزشتہ انتخابات میں‌کیے گئے سروے کے مقابلے میں 3فیصد کم ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت20فیصد سے بڑھ کر40فیصد ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تازہ ترین سروے کے مطابق ساہیوال کے لوگوں کا رجحان مسلم لیگ ن کی جانب ہے۔ اس امر کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے سروے کے دوران کیاگیا۔ سروے کے دوران ساہیوال او رنورشاہ کے علاقوں میں لوگوں کی رائے لی گئی جس میں شہریوں نے نوازشریف اور عمران خان کو ووٹ دینے جبکہ دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے حق میں صرف7فیصد لوگوں نے رائے دی۔شہریوں نے اظہار کیا کہ ن لیگ نے حلقہ میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں اس لئے وہ ونوازشریف کو ووٹ دینا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان کے حق میں رائے دینے والے لوگوں نے انہیں ایک موقع دینے کاکہا تاکہ وہ انہیں آزما سکیں تاہم این اے 147 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیت کاحتمی فیصلہ 25جولائی کو ہوگا۔

ساہیوال، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت 3 فیصد کم ہوئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں