ریحام خان کو چار قانونی نوٹس جاری

اسلام آباد(ایس این این) پی ٹی آئی کے چئیر مین عمرا ن خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر الزامات عائد کئے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کئے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پرمبینہ طور پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف قرار دیا گیا۔ صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق گھناونے الزامات عائد کئے گئے ۔ قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر الزامات عائد کئے۔ چاروں نے ریحام خان کو ہتک عزت کے نوٹس بھجوا دئیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں