عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے:ریحام خان

اسلام آباد(ایس این این) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے اور انھوں نے میرے ساتھ نکاح کو چھپا کر2ماہ تک قوم سے جھوٹ بولا۔ ریحام خان نےایک انٹرویو میں کہا کہ شہباز اور مریم نواز سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، شہبازشریف سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی تاہم انہوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو نگراں وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا وہ ملک کیا چلائے گا ؟ جبکہ کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ ہے؟ اور جو تاریخ بہتر لگی اس پر کتاب آجائے گی۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کیوں ان کی کتاب سے پریشان ہے۔
دوسری جانب ریحام خان کے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ ریہام خان پر شہباز شریف سے رقم لینے کا الزام ہے، وہ اس الزام کے خلاف عدالت جائیں ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ ریحام کی ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر بتارہی ہیں کہ حقیقت کیا ہے، الیکشن کے موقع پر کتاب شائع کرنے کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات کے دوران سیاسی نقصان پہنچانا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں