عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں: عمران احمد شاہ

ساہیوال (ایس این این ) سابق ممبر قومی اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات 25جولائی کو ہر حالت میں ہونے چاہئیں اور یہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جس پر الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کرنا ہوگا۔انتخابات لیٹ ہوناکسی صورت بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات لیٹ ہونے کا جوا مکان ظاہر کیاجارہاہے وہ ہرگز ملک کے مفاد میں نہیں نگران حکومت کو 25جولائی کو انتخابات کرنے کاٹاسک دیاگیا ہے جسے پورا کرنے کے لئے نگران حکومت کو سخت فیصلے کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن انتخابات میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر حصہ لے گی اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ مسلم لیگ ن نے عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور شریف برادران عوام کے دل میں بستے ہیں اور عوام انہیں ووٹ دیکر بھاری مینڈیٹ کے ذریعے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بار بار یوٹرن لیکر عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے۔ انتشاری سیاست کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی سے پہلے ہی بیزار ہیں اور پی ٹی آئی کی لوٹا کریسی کے باعث عوام ان سے تنگ آچکے ہیں اس لئے وہ ان سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی وگیس کا بحران حل ہوچکا ہے اور اب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جو ماضی میں 16سے18گھنٹے معمول تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں