ساہیوال، ڈاکو راج عروج پر ، پولیس خاموش تماشائی

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی کی5مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 89/6-Rمیں ہو ئی یہاں عدنان وغیرہ4ملزمان محمد افضل کے گھرکی دیواریں پھلانگ کر زبردستی اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی‘طلائی زیورات وغیرہ مالیتی55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات مدینہ مسجد کے قریب ہو ئی یہاں عمر سلیمان صبح کے وقت بجلی کا بل جمع کروانے موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘موبائل فون وموٹرسائیکل چھین کرفرارہو گئے۔ تیسری واردات پاکپتن چوک میں ہو ئی یہاں مبارک علی کی بہنیں بشریٰ بی بی‘اشرف بی بی اور اس کی کزن خالدہ بی بی عارفوالہ جانے کے لئے کھڑی تھیں کہ شہزاد نے لفٹ دیکر انہیں اپنے ساتھ کار میں بٹھا لیا اور عارفوالہ روڈ پر ملزم شہزاد نے گاڑی روک دی جہاں اسکے دیگر ساتھی بھی آگئے اور خوا تین سے نقدی و طلائی زیورات مالیتی 6لاکھ چھین کرفرارہو گئے۔ چوتھی واردات 84/5-Lمیں ہو ئی یہاں رؤ ف احمد رات کے وقت اپنی بیوی کے ہمراہ کار پر شہر سے اوکاڑہ جارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و طلائی زیورات مالیتی1لاکھ25ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پانچویں واردات 63/4R کے قریب ہوئی یہاں ظہور احمد اپنے بیٹے مظہر اقبال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھاکہ راستے میں اختر وغیرہ دو ملزما ن نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی موبائل فون و موٹرسائیکل چھین کر فرارہو گئے۔ دیگر جگہوں‌پر بھی کئی چوری کی وارداتیں وقوع پذیر ہوئیں.نامعلوم ونامزد ملزمان بلا نمبری موٹرسائیکل‘ویلڈنگ پلانٹ اور بکریاں چراکرلے گئے۔ چور ی کی واردات جیل روڈ پر ہوئی یہاں 3نامعلوم ملزمان نے لیاقت علی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی 1 لاکھ8ہزار روپے ایک کلینک کے باہر سے چرالی۔ دیگر وارداتوں 86/9-Lمیں 6نامعلوم ملزمان نے اختر ریاض کے ٹریلر سے ویلڈنگ پلانٹ اور واٹر پمپ وغیرہ مالیتی10لاکھ روپے اور 112/9-Lمیں وسیم وغیرہ 4ملزمان نے محمد نجم الحسن کے احاطہ مویشیاں سے 3بکریاں وبکر امالیتی70ہزارروپے چرالیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں