اداکارہ شبنم سے زیادتی کا مرتکب پی ٹی آئی سے فارغ

اسلام آباد( ایس این این ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی میں اداکارہ شبنم اور دیگر سے زیادتی کے جرم میں سزا پانے والے مجرم فاروق بندیال کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔
معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ فاروق بندیال کا تحریک انصاف میں شامل ہونا افسوسناک تھا، انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ریکارڈ رکھنے والے شخص کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، انہیں کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے فاروق بندیال کی پارٹی میں شمولیت کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
یاد رہے فاروق بندیال اداکارہ شبنم کو ان کے بیٹے اور شوہر کے سامنے زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ چکے ہیں، اداکارہ زمرد پر جنسی زیادتی کے واقعات بھی ان سے منسوب کیے جا رہے ہیں. سوشل میڈیا پر ان کی شمولیت پر شدید رد عمل دیکھنے میں آیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے انھیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے.

2 تبصرے “اداکارہ شبنم سے زیادتی کا مرتکب پی ٹی آئی سے فارغ

اپنا تبصرہ بھیجیں