ساہیوال: سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد گرفتار

ساہیوال(ایس این این) پیپلز پارٹی کےامیدوار قومی اسمبلی اور سابق تحصیل ناظم رہنما راناعامر شہزاد طاہرکی عبوری ضمانت ہائیکورٹ نے خارج کر دی. راناعامرشہزاد نے نواحی گائوں 54/5-L کے رہائشی فیاض بھٹی کو 10لاکھ روپے کاچیک دیا تھاجوبنک سے کیش نہ ہوسکا جس پر فیاض بھٹی نے تھانہ سٹی میں 54/018 مقدمہ درج کرارکھاتھا اورڈسٹرکٹ سیشن کی عدالت سے ضمانت خارج ہوگئی تھی جس پرراناعامرشہزاد نے ملتان ہائی کورٹ کے جسٹس کاظم علی سے عبوری ضمانت کرائی تھی آج جسٹس کاظم علی نے ضمانت خارج کردی ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں