چوہدری نثار کو مسلم لیگ(ن) کا ٹکٹ ملے گا یا نہیں؟؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات کی خبریں منظر عام پر ہیں۔ راولپنڈی سمیت دیگر اہم اضلاع میں امیدواروں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان اختلاف رائے ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے راولپنڈی حلقہ سے چوہدری نثارکے مد مقابل امیدوار ڈھونڈنے کیلئے سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر چوہدری تنویر و دیگر اہم رہنماوں سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی کے2حلقوں میں حنیف عباسی اور سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹے بیرسٹردانیال تنویر کو این اے 60اور این اے62کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پی پی 11، پی پی 17،پی پی 16اور 18کے لئے سجاد خان ،راجہ حنیف ، حاجی پرویز خان ،شکیل اعوان کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ شہبازشریف نے نوازشریف سے کہا ہے کہ وہ چوہدری نثار سمیت سینیئر رہنماوں کو نظر انداز نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں