خواجہ سعد رفیق نےساہیوال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کر دیا

ساہیوال(ایس این این ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 21 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے فیز ون کا افتاح کر دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ، چوہدری محمد منیرازہر ایم این اے ، سید عمران شاہ ایم این اے ، چوہدری شاہد منیر فاروق رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ، اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے. خواج سعد رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کی سیاست کی ہے. عوام عام انتخابات میں گالی کی سیاست کو شکست دیں گے اور (ن) لیگ ایک بار پھر حکومت بنائے گی. انھوں نے کہا کہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن کا فیز (ون) آپریشنل ہو چکا ہے اور اس ریلوے اسٹیشن کا 80 فی صد کام مکمل ہو چکا ہے. انھوں نے کہا کہ ساہیوال کینال کو ڈیولپ کرنا چاہیئے ریلوے اس ضمن میں یہاں مزید ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے گی. ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر 21 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس ریلوے اسٹیشن سے ہمیں 18 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے اور یہاں 16 ٹرینز کے سٹاپ ہیں .اگر ساہیوال کے عوام ریلوے پر اعتماد کریں گے تو ہم یہاں مزید سٹاپس دیں گے. انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے منصوبوں نے انھیں مقبولیت دی ہے. مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے والوں‌کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہیئے. انھوں نے کہا کہ بھٹو کا ناقد ہونے کے باوجود میں تسلیم کرتا ہوں کہ بھٹو کا نظریہ قبر سے سیاست کر رہا ہے اگر زرداری کا تحفہ نہ ملتا تو پیپلز پارٹی آج بھی عوامی راج کی اہل ہوتی. انھوں نے کہا کہ عوام ڈیلیور کر نے والوں کے ساتھ ہے لوٹا ووٹر نہیں ، بھگوڑا لوٹا ہوتا ہے جو فصلی بٹیرا ہوتا ہے. ووٹ گالی کو نہیں کام کرنے والے کو ملتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں