آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی عورت خاوند اور بھائی کے ہاتھوں قتل

ساہیوال( بیورورپورٹ)آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتون کو خاوند نے اپنے سالے کے ساتھ ملکر قتل کردیا ۔قتل کی واردات موضع چوکھنڈی میں ہوئی یہاں فوزیہ بی بی کی شادی 13/14سال قبل زیادت علی سے ہوئی جس کے 3بچے ہیں ۔ تین ہفتے قبل فوزیہ بی بی اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی جسے پنچائتی طور پر واپس لایا گیا جس کا خاوند زیادت علی اور اس کے سالے عاشق علی کو سخت رنج تھا ۔اسی رنج میں دونوں نے ملکر فوزیہ بی بی کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں