ساہیوال: ڈکیتی کی 2 وارداتیں، نقدی، موٹر سائیکل چوری

ساہیوال ( ایس این این)ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘موٹرسائیکل اور ایل سی ڈی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات عارفوالہ روڈ پر رات کے وقت ہوئی یہاں محمد یاسین اپنی موٹرسائیکل پر عارفوالہ روڈ سے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں 90/9-Lچونگی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی وموٹرسائیکل نمبری58/SLMکل مالیتی60ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی واردات نواحی گائوں120/9-Lمیںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد شہباز کے گھر سے ایل سی ڈی ‘نقدی اور کپڑے وغیرہ مالیتی 60ہزار روپے چرالئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں