ساہیوال: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

ساہیوال(ایس این این )غیرت میں آکر بھائی نے اپنی شادی شدہ بہن کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 60-61/G-D کے رہائشی اظہر فاروق کی ہمشیرہ اکبر بی بی کی آڑاتلہ میں ایک نوجوان عامر سے شادی ہوئی تھی اور وہ وہاں سے بھاگ گئی جسے 4/5روز قبل واپس لایاگیا۔ گزشتہ رات اکبر بی بی کے بھائی اظہر فاروق نے اس کے سر میں فائر مار کر قتل کردیا۔پولیس نے نعش قبضہ لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں