ساہیوال: ضلع کچہری میں اشٹام پیپرز نایاب ہوگئے

ساہیوال (ایس این این ) ضلع کچہری میں اشٹام پیپرز نایاب ہوگئے ‘خزانہ دفتر سے بیس ‘پچاس اور سور وپے کے اشٹام پیپر نہ ملنے کے باعث عوام 150 روپے والا اشٹام پیپر خریدنے پر مجبور ‘متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں 20اور100 روپے والے اشٹام پیپرزنایاب ہوگئے اورشہری مذکورہ اشٹام پیپرز کی بجائے 150روپے والا اشٹام پیپر خرید کر گزارہ کررہے ہیں اور متعلقہ حکام نوٹس نہیں لے رہے۔ اشٹام فروشوںکا کہنا ہے کہ خزانہ دفتر سے20‘50اور 100روپے والا اشٹام نہیںمل رہا اس لئے شہری اپنا کام چلانے کیلئے150روپے والا اشٹام پیپر خرید نے پر مجبور ہیں جب خزانہ دفتر سے اشٹام پیپرز نہیں ملیںگے تو ہم کہاں سے دیںگے۔ شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں