نگران وزیر اعظم کے لیے عبداللہ ہارون کا نام فائنل

اسلام آباد(ایس این این ) پاکستان کے نئے نگران وزیر اعظم کیلئے عبداللہ حسین ہارون کا نام فائنل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ حسین ہارون یکم جون کو نئی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔ 21اکتوبر1950 کو پیدا ہونے والے عبداللہ حسین ہارون 2008 سے 2012 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے۔ اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے بزنس میں جبکہ متعدد تعلیمی اداروں ، کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں