بھارت میں گائے ذبح کرنے پر مسلم نوجوان قتل

دھیہ پردیش(ویب نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوؤں نے ایک اور مسلمان کو گائے کے ذبیحہ کے الزام میں قتل کر دیا۔مدھیہ پردیش کے ضلع ساتنا میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے ریاض خان اور شکیل پر گائے کو ذبح کرنے کے الزام میں لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں ریاض خان اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ شکیل نامی نوجوان کومے کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے واقعے کے ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم ہندوؤں کے تشدد سے زخمی نوجوان شکیل پر گائے ذبح کرنے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں