لاہور میں خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاعات

لاہور(ویب نیوز) سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ لاہور شہر میں خودکش بمبار داخل ہوچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی عمارت کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ لاہور پر دہشت گردی کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور ایک خودکش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے، دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سکیورٹی سخت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں