ساہیوال: شہر بھر میں سرچ آپریشن، 95 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

ساہیوال (بیورورپورٹ ) دو مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن ‘95افراد کو بائیو میٹرک کے ذریعے چیک کیاگیا ‘دو افراد سے پسٹل برآمد ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی عزیز احمد چیمہ نے ایس ڈی پی او سٹی ملک ضیا ء الحق کی نگرانی میں بیرون لاری اڈا کے مختلف ہوٹلوں ‘سرائے اور گیسٹ ہاؤسز میں چیکنگ کی گئی اور وہاں موجود 53افرادکو بائیومیٹرک مشین کے ذریعے ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی اور دومشکوک افرادکو حراست میں لینے کے بعد تصدیق ہونے پر چھوڑدیاگیا۔ ایس ایچ او تھانہ فتح شیر محمد زمان وٹو نے بھی کچی آبادی ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران بایئو میٹرک مشین کے ذریعے 42مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی اور 2افراد سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں