ساہیوال (ایس این این )سی آئی اے پولیس کا جواء کے ایک اڈے پر چھاپہ ‘سابق کونسلر ز سمیت 7ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق شاداب ٹائون میں جواء کے ایک اڈے پر کرکٹ کے میچ پر جواء کرایاجارہاتھا کہ سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مارکر سابق کونسلر محمدشریف بھٹو سمیت 7ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان سے نقدی وٹک 35ہزار روپے برآمد کرلئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
