لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے فطرہ اور فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں برس فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔صدقہ فطرانہ کے لیے گندم کے نصاب سے کم ازکم شرح 100 روپے ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہے جس کی رقم 6 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
کفارہ قسم کے لئے ایک ہزار روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ جو کے لحاظ سے فی کس فطرانہ اور فدیہ کی شرح 240 روپے مقرر کی گئی ہے، فدیہ صوم 7200 روپے، روزہ توڑنے کا کفارہ 14 ہزار 4 سو روپے اور قسم کا کفارہ 2400 روپے ہوگا۔
