ساہیوال (ایس این این)پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی نے سکول کی طرف سے 3ماہ کی اکٹھی فیس وصول کرنے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس واؤچر حکومت کی
طر ف سے احکامات موصول ہونے سے پہلے جار ی کر دیئے تھے تاہم اگر والدین چاہیں تو وہ اپنے فیس وائوچر ٹھیک کروا کر ماہانہ بنیادوں پر فیس جمع کروا سکتے ہیں -اپنی ایک پریس ریلیز میں انھوں نے وضاحت کی کہ سکول کلاس نہم سے سکینڈ ایئر تک سمر کیمپ لگاتا ہے جس کے لئے محکمہ تعلیم سے اجازت طلب کی گئی ہے -اجازت ملنے کی صورت میں ہی سمر کیمپ لگایا جائے گا اور اس کی علیحدہ فیس وصول نہیں کی جائے گی -جنہو ں نے فیس واؤچر کے ساتھ جمع کروا دی ہے اسے اگلے واؤچر میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا –
