ساہیوال:‌132 نائن ایل میں زمیندار کا محنت کش پر وحشیانہ تشدد

ساہیوال(ایس این این) نواحی چک 132/9.Lکے محنت کش عبد الرزاق پر مبینہ تشدد ، محنت کش پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے مقامی بااثرافراد نے عبدالرزاق پر تیزاب ڈال دیا. بازو متاثرہونے کے باعث نوجوان عبد الرزاق کا بائیں بازو ڈاکٹروں نے سر جری کے بعد کاٹ دیا جس سے عبد الرزاق بائیں ہاتھ سے معذور ہو گیا۔ڈاکٹروں نے جسم میں زہر کے پھیلنے سے بچانے کی خاطر بازو کاٹ دیا پولیس تھانہ غلہ منڈی نے اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو نے کے گیارہ یوم گزرنے کے با وجود پولیس سعودی عرب پلٹ مر کزی ملزم حاجی حبیب احمد اور اسکے دو بیٹوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ۔ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال سید اظہر علی جعفری نے سعودی عرب پلٹ حاجی حبیب احمد،اللہ د تہ ا ور عمران کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 23مئی تک منظور کر لی اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔8-5-2018 کو تھانہ غلہ منڈی نے حاجی حبیب احمد،عمران،اللہ دتہ ،داماد ظہور اور حبیب اللہ بھٹی کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم حبیب بھٹی کو گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں