ساہیوال: تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

ساہیوال (بیورورپورٹ) تیزرفتار موٹرسائیکل سوارکی ٹکر ‘ 10سالہ بچہ جاں بحق ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 176/9-L میں تاج وغیرہ دو نوجوان موٹرسائیکل کوتیزرفتاری اورلاپرواہی سے چلاتے ہوئے جارہے تھے کہ اس دوران تیزرفتاری کے باعث دس سالہ سائیکل سوارعابدعلی کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑگیا۔ پولیس نے ساجد علی کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 320 ت پ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں