غزہ میں اسرئیلی مظالم کی شفا ف تحقیقات کروائی جائیں:‌وزیر اعظم پاکستان

استنبول (ویب ڈیسک)استنبول میں او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی مظالم سے متاثر ہونیوالے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ،غزہ میں اسرئیلی مظالم کی شفا ف تحقیقات کروائی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لئے مسلم ممالک کو اقوام متحدہ میں مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں جمعہ کے روز یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا ہے اور ہم القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اپنی قرار داووں پر عمل در آمد کروائے ، ہم غزہ میں ہونیوالی بربریت اور ظلم کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں کہا کہ کشمیر ی عوام بھی 70سال سے بھارتی ظلم و بربریت کاشکار ہیں ،ہم کو اختلافات بھلا کر اور متحد ہو کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے مضبو ط موقف دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کااعادہ کرتا ہے ، سلامتی کونسل فلسطین کے بارے میں اپنی قرار دادوں پر عمل کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں