کیوبا کا مسافر طیارہ تباہ، بڑی تعداد میں‌ہلاکتوں کا خدشہ

ہوانا (ویب ڈٰسک )کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 107 مسافر وں‌کو ہولگوین لے جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیل کے مطابق کیوبا کے سرکاری ٹی وی کا کہناہے کہ مسافر طیارے بوئنگ 737 نے ابھی ہوانا کے ایئرپورٹ سےہولگوین کیلئے پرواز بھری ہی تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے بعد بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے,مسافر طیارے میں 107 مسافر سوار تھے ۔ ایئرپورٹ کے قریب ہی جہاز سے اٹھنے والے آگ کے بڑے بڑے شعلے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ہوانا ایئر پورٹ فضائی آپریشن کچھ وقت کیلئے معطل کر دیا گیاہے جبکہ تمام طیاروں کی چیکنگ کی کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے،تاہم طیارے کے تباہ ہونے کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں