ساہیوال:‌6 افراد نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا

ساہیوال (ایس این این)6ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار سے نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا ‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 49/GD کا رہائشی طارق محمود رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر اڈہ نورشاہ سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ گائوں کے قریب پل کے قریب 6ملزمان اظہر وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی و موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 57ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں