ساہیوال: رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)رمضان آرڈی ننس کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر ایک ہوٹل مالک نسیم نے سرعام ہوٹل کھول رکھا تھا اور روزہ خوروں کو کھاناوغیرہ کھلا کر احترام رمضان المبارک آرڈی ننس کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس راشدہ بتول کو اطلاع ملی اور مذکورہ آفیسر نے چھاپہ مارا تو ملزم فرارہو گیا ۔ پولیس تھانہ سٹی نے 4احترام رمضان آرڈیننس 1981ء کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں