ایف سی سنٹر کوئٹہ پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(ایس این این) سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد فورسز اور دہشت گردوں میں بہت دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پاک فوج کے دستے بھی چمن ہاؤسنگ اسکیم پہنچے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی ہیلپ سینٹر پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی، دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سے لدی گاڑی نے ہیلپ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی ناکام کوشش گزشتہ رات کلی الماس میں اہم دہشت گردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا تاہم چوکس ایف سی سپاہیوں نے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا اور انھیں داخل نہیں ہونے دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ دہشت گردوں کا رد عمل تھا جب کہ دہشت گرد اپنے حلیوں سے افغانی معلوم ہوتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں