ساہیوال:‌گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خود کو گولی مار لی

ساہیوال (ایس این این)گھریلو جھگڑے کے بعد 16سالہ لڑکے نے پسٹل سے فائر کرکے خود کو زخمی کرلیا‘ہسپتال میں حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی سرکی بازار کے قریب رہائشی محمد اکرم کے 16سالہ بیٹے شانی نے گھریلو جھگڑے کے بعد پسٹل سے فائر کرکے خود کو زخمی کرلیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں