ساہیوال: ناراض بیوی کو منانے پر جھگڑا، شوہر نے بیوی اور سسے کو قتل کردیا

ساہیوال (ایس این این)روٹھی بیوی کومنانے کیلئے جانے والے خاوند نے فائرنگ کرکے سسر اور بیوی کوقتل کردیا۔ بتایاجاتاہے کہ نواحی گاؤں 133/9-L کے رہائشی ظفر کی بیوی زاہدہ پروین روٹھ کر اپنے میکے گھرآئی ہوئی تھی جسے منانے کیلئے خاوند ظفر اس کے گھرگیا اس دوران ظفر کے سسر محمد نواز نے زاہد ہ پروین کو نہ جانے دیا جس پر جھگڑاہوگیا اورظفر نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنے سسر کوقتل اور بیوی زاہدہ پروین کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیاگیامگر زاہدہ پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ ڈی ایچ کیوہسپتال میں دونوں نعشوں کاپوسٹمارٹم جاری ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں