اسلام آباد(ایس این این) پاکستان بھر میں گدو بیراج اور تربیلا ڈیم میں خرابی کی وجہ سے بجلی کا دوسرا بڑا کریک ڈاؤن. 6 گھنٹے سے ملک کے 70 فی صد علاقے بجلی کی بند ش کا شکار. شدید گرمی کی بنا پر کئی افراد بے ہوش. ہسپتالوں میں آپریشن روک دئیے گئے. ذرائع کے مطابق آج صبح 9 بجے کے قریب تربیلا ڈیم میں خرابی پیدا ہوئی جس سے پاکستان بھر میں بجلی کی ٹرانسمیشن منقطع ہو گئی. گدو بیراج اور تربیلا مین لائن سے نکل گئے جس بنا پر ملک میں بجلی کا کریک ڈاؤن ہو گیا. واپڈآ کے مطابق بحالی میں مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں.
