مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین اور بیت المقدس پر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کر کے 52 افراد کو شہید کردیا جب کہ 2200 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کے سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے موقع پر غزہ میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔سینکڑوں فلسطینیوں نے امریکی سفارت خانے کی منتقلی پر مظاہرہ کیا. اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے 52 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجے میں 2230 افراد ہو گئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور صحافی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی استثنیٰ نہیں دیا اس کے باوجود تاحال ہزاروں فلسطینی سفارت خانے کی منتقلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 38 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
