پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنماکی پی ٹی آئی میں‌شمولیت کی اطلاعات

ساہیوال( ساہیوال نیوز نیٹ ورک) پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرنے کو تیار، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو جلد اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی کی قیادت اور منظور وٹو کے مابین معاملات طے پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے اہم رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی کو پیارے ہو چکے ہیں۔ میاں منظور وٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی اوکاڑہ کے چند رہنماؤں نے منظور وٹو کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر مرکزی قیادت نے اس معاملے کو حالات کے دھارے کی نظر کر دیا تھا تا ہم ذرائع کے مطابق اب منظور وٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ فائنل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں