ساہیوال(ساہیوال نیوز نیٹ ورک) سسرال کی طرف سے شادی کی تاریخ دینے سے انکار پر نوجوان آصف نے منگیتر مہوش ارم کو گو لی مار دی ۔فرار ہونے والے ملزم کو روکنے پر پولیس کانسٹیبل مجاہد کو گولی مار کر ملزم نے خود کو گولی مار لی تینوں افراد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے تینوں کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ گیمبر کے لیاقت علی کی بیٹی مہوش ارم سے آصف کی منگنی عر صہ ایک سال قبل کی گئی آصف نوجوان آج اپنے سسرال آیا اپنی ساس سے کہا کہ اس کی اور مہوش ارم کی شادی کی تاریخ طے کی جائے جس پر ملزم آصف نے ضد کی کہ فوری تاریخ طے کی جائے جب ساس نے عید الفطر کے بعد تاریخ دینے کا کہا تو ملزم مشتعل ہو گیا اور آصف نے مہوش ارم کو گولیاں مار کر موٹرسائیکل پر فرار ہو گیا جب ملزم آصف نہر لو ئر باری دو آب کے کنارے مو ٹر سائیکل پر پہنچا تو ایس پی یو کے کانسٹیبل مجاہد نے روکا تو آصف نے کانسٹیبل مجاہد کو گو لی مار دی اور اس کے بعد ملزم آصف نے خود کو بھی پسٹل سے گولی مار لی جس کے بعد تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے ۔پولیس یوسف والہ اور پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
