پاکستانی جوان کو کچلنے والا امریکی سفارت کار امریکہ کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد(ایس این این)وزارت خارجہ نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسلام آباد کی شاہراہ پر نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو امریکی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی فضائیہ کا خصوصی سی 130 طیارہ گزشتہ دنوں امریکی سفارت خانے میں تعینات ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو لے جانے کے لیے نور خان ایئر بیس راولپنڈی پر کئی گھنٹے تک موجود رہا تھا مگر پاکستانی حکام نے کرنل جوزف کو پاکستان سے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا آج پاکستانی حکام نے کرنل جوزف کو امریکی حکام کے حوالے کر دیا . اسلام آباد پولیس نے کرنل جوزف کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا تمام ریکارڈ بھی امریکی حکام کے حوالے کر دیا. ذرائع کے مطابق کرنل جوزف خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ روانہ ہوئے. امریکی حکام کے مطابق کرنل جوزف کے‌خلاف امریکہ میں مقدمہ چلایا جائے گا.ل

اپنا تبصرہ بھیجیں