ساہیوال:چک نمبر 2/10-Lسیداں والاہڑپہ میں 5کلو میٹرکارپیٹڈ سڑک کاا فتتاح

ساہیوال( )معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوور سیز پاکستانیز زبیر گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے پاک وطن کو حقیقی معنو ں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے -پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی او رنواز شریف کا ساتھ دینے کا عز م کئے ہوئے ہیں -مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی -یہ انہو ں نے چک نمبر 2/10-Lسیداں والاہڑپہ میں 5کلو میٹرکارپیٹڈ سڑک کاا فتتاح کرتے ہوئے کہی -اس موقع پر ایم پی اے محمد ارشد لودھی ،نوید اسلم لودھی ،سید مبشر حسین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی -انہوں نے مزید کہا کہ یہ سڑک علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی اور لوگوں کو نقل و حمل کی بہترین مثال ثابت ہو گی -اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی پی 199نوید اسلم لودھی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی حلقے کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو اسی عوامی جذبے سے خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے -انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آتی ہے ترقی اور خوشحالی کاتیز رفتار سفر شروع ہو جاتا ہے ،ہمار ا مقابلہ ترقی و خوشحالی کے دشمنوں سے ہے اور انشا ء اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں