نیلم ویلی، پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ساہیوال(ایس این این) نیلم ویلی میں نالہ جاگراں پر پل ٹوٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی. اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہی کنڈل پر سیاح طلبا و طالبات موجود تھے کہ پل اچانک ایک دھماکے سےٹوٹ گیا جس سے پل پر موجود کئی طلبا نالے میں بہ گئے. نیلم ویلی کے اس سیاحتی مقام پر پل ٹوٹنے سے 23 سے زائد طلبا و طالبات جاں بحق ہو گئے تھے جس میں ساہیوال کی 3 طالبات بھی شامل تھیں. اس پل پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ کھڑا ہونے کی گنجائش تھی مگر حادثے کے وقت 30 کے قریب طلبا اس پل پر موجود تھے. مقامی انتظامیہ نے اس پل کے قریب احتیاط برتنے کی عبارت والے بورڈ بھی نصب کر رکھے ہیں تاہم موت طلبا کو ان ہدایات سے بے نیاز کر تے ہوئے پل پر لے گئی اور یہ طلبا موت کے منہ میں چلے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں