بجلی کا بل پونے نو لاکھ روپے آنے پر آدمی کی خود کشی

اورنگ آباد(ویب نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک سبزی فروش نے 8.64 لاکھ روپے کا بجلی بل دیکھ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔36 سالہ جگن ناتھ شیلکے کے اہل خانہ نے بی بی سی مراٹھی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں بجلی کے بل کا ذکر کیا ہے۔محکمہ بجلی کے مطابق ان کا بل دراصل صرف 2800 روپے تھا۔ لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکام نے ان کی ایک نہ سنی۔جگن ناتھ شیلکے کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ جب شیلکے نے اپنے بل کے بارے میں محکمہ بجلی سے رابطہ کیا تو کسی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔شیلکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خود کشی سے قبل انھوں نے بجلی کے دفتر کے کئی چکر لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں