فیض احمد فیض کی بیٹی بھارت سے ڈی پورٹ

اسلام آباد( ویب نیوز) نامور شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی کو کانفرنس میں بلوا کر انھیں ڈی پورٹ کر دیا گیا.
منیزہ ہاشمی بھارتی دعوت پر دو روزہ 15 ویں ایشین سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے بھارت گئی تھیں. منیزہ ہاشمی آج جب دہلی کے ہوٹل پہنچیں تو معلوم ہوا کہ ان کی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کا نام کانفرنس میں مدعو افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔بھارت کے اس غیر اخلاقی سلوک کی وجہ سے منیزہ ہاشمی دہلی ایئرپورٹ سے وطن واپس آگئیں۔منیزہ ہاشمی کے صاحبزادے علی ہاشمی نے بھارت کے اس ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا سلوک ناقابل برادشت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری 72 سالہ والدہ اور فیض احمد فیض کی بیٹی کو بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے روکنا شرمناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں