نیلم ویلی حادثہ، ساہیوال کی 3 طالبات کے ڈوبنے کی اطلاعات

ساہیوال(ایس این این) نیلم ویلی میں نالہ جاگراں کا پل ٹوٹنے سے فیصل آباد کے نجی میڈیکل کالج کے علاوہ ساہیوال میڈیکل کالج کی 3 طالبات آمنہ، امتل اورریشم کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں. ساہیوال اپ ڈیٹس کی جانب سے نیلم میں رابطے سے پتا چلا ہے کہ یہ بچیاں اس وقت پل پر موجود تھیں، پل ٹوٹا تو یہ نالے میں بہ گئیں . پانی کا دباؤ تیز ہونے کی بنا پر ابھی تک ان بچیوں‌کا علم نہیں‌ہو سکا. تاہم ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے اور ریسکیو ٹیمز اس وقت آپریشن کر رہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں