نیلم آزاد کشمیر میں پل ٹوٹ گیا، 5 سیاح طلبا ڈوب گئے

مظفرآباد(ایس این این) وادی نیلم میں نالہ جاگراں پر کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 40 سے زائد سیاح دریائے نیلم کے ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے 8 افراد کی لاشیں برآمد،باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے پانچ افراد کا تعلق فیصل آباد کے نجی کالج سے تھا. ڈوبنے والے ان پانچ طلبا کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جب کہ 6 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد سیاح کھڑے تھے کہ اچانک پل ٹوٹ گیا اور تمام لوگ نالے میں بہہ گئے۔بہنے والوں میں ریشم، امثال اور آًنہ بھی شامل ہیں. نالہ جاگراں بلندی سے نیچے اترنے والا انتہائی تیز رفتار نالہ ہے جس میں پانی بہت تیز رفتاری سے بہتا ہے لہٰذا گرنے والے سیاحوں کےبچنے کی امید بہت کم ہے۔ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ خستہ حال پل گنجائش سے زیادہ افراد کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں