سہیل ٹیپو کی مبینہ خودکشی، جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)سول سوسائٹی ساہیوال ولاہور اور آواز سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خود کشی کے سلسلہ میں ساہیوا ل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین سابق سیکرٹری بار ندیم مشتاق چوہدری ‘ محمد جمشید ‘سرمد بودلہ‘ امتیا ز احمد بٹ ‘شیخ اعجا ز رضا ‘ملک آصف نواز اعوان اور دیگر درجنوں شہریوںنے سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خود کشی کو قتل قراردیا اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا وہ فوری طورپر از خود نو ٹس لیتے ہوئے شفاف غیر جانبدار جے آئی ٹی کا قیام عمل میںلاکر غیر جانبدارانہ انکوائری کریں۔ مظاہرین کا کہناتھا یہ خودکشی نہیں قتل ہے ‘اس لئے غیر جانبدارانہ جے آئی ٹی تشکیل دے کر اس کی انکوائری کروائی جائے۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جس پر چیف جسٹس سے سو موٹو ایکشن لینے اور جے آئی ٹی بنانے کے مطالبات درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں