سوشل میڈیا صارفین کی ”بائیکاٹ‌چکن“ مہم عروج پر

لاہور (ایس این این) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی میں‌چکن کی قیمت 300 روپے سے بھی بڑھ چکی ہے.لاہور میں بھی مرغی کا گوشت 300 کا ہندسہ چھُونے کو تیار ہے۔ عام دنوں میں ڈیڑھ سو سے دو سو روپے میں فروخت ہونے والے چکن کی قیمت 320 روپے تک جا پہنچی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے چکن کی ہوش ربا قیمتوں کے باعث چکن بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا ہے. گزشتہ برس پھلوں کی قمیتوں‌میں‌ہونے والے اضافے پر بھی ایسی ہی مہم چلائی گئی تھی جسے پذیرائی ملی تھی اور پھلوں کے دام اپنی عمومی سطح پر آ‌گئے تھے. اب سوشل میڈیاصارفین نے چکن کا بائیکاٹ کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پولٹری مافیا کو شکست دینے کے لیےسوشل میڈیاصارفین نے تین دن کے لیے چکن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیاصارفین نے مطالبہ کیا کہ 17 سے 19 مئی تک شہری چکن نہ خریدیں تاکہ مرغی سستی کروائی جا سکے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مری کی مہم بھی عروج پر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں