ساہیوال: نوریز شکور کی رہائش گاہ پر فائرنگ، ملزم گرفتار

ساہیوال(ایس این این ) پولیس فرید ٹائون نے سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما چو ہدری نوریز شکور کی رہا ئش گاہ کے گیٹ پر فائرنگ کر نے کے الزام میں ایک نجی تعلیمی ادارہ کے طالب علم منیب کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم اور دیگر طلباء نے جمعرات کی شام کو ہوائی فائرنگ کی تھی جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ درج کر لیا اور طالب علم کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں