پاک آئر لینڈ ، پہلا ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

ڈبلن (ویب نیوز ) پاکستان اور آئرلینڈ کیخلاف تاریخ ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور امپائرز میچ شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملاہائیڈ میں صبح سے بارش جاری ہے جس کے باعث گراؤنڈ گیلی ہے اور وکٹ کو بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ نم ہونے کے باعث تاحال ٹاس بھی نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں