ساہیوال میں منشیات کے خلاف ریلی

ساہیوال ( بیورورپورٹ)مقامی سماجی تنظیم اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے منشیات کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیخ اعجاز احمد رضا اور وسیم مراد اور دیگر نے کی ۔ ریلی جوگی چوک سے شروع ہوئی جو ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی ساہیوال پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے شرکاء نے کتبے اوربینر اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف ‘ منشیات سے بچنے اور روک تھام کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔اس موقع پر شیخ اعجاز احمد رضا نے بتایا کہ ریلی کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ منشیات کا استعمال ترک کرکے نوجوان نسل کو بچایا جائے اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو یہ باور کرانا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے ان کا قلع قمع کیا جائے۔انہوںنے مزید کہاکہ سرکاری طور پر منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کرکے چوکوں میں لگائی جائیں اورکئی کئی مقدمات میں ملوث منشیات فروشوں کے ضلع بدری کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل منشیات فروشوں سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں